عوام تک پہنچنے کی کڑی کے طور جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے
اتوار کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے جاری
کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے عوام سے تبادلہ خیال کر کے
انہیں درپیش مشکلات سے آگاہی حاصل کی
اور متعلقہ عہدہ داروں کو تمام جاری کاموں کو وقت پر مکمل کرنے کے احکامات
دیے۔دورے کے دوران وزیرا علیٰ نے پانی ، بجلی ، آ بپاشی اور طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں عوام سے جانکاری حاصل کی۔